• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکٹوپس کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل


آسٹریلیا میں انسان دوست آکٹوپس کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی میکوئیر جھیل کے قریب غاروں پر مشتمل ساحلی پٹی پر بنائی گئی تھی جہاں ایک آکٹوپس بچوں کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔

شروع میں تو بچے آکٹوپس کو دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوگئے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ وہ ان کے پیچھے پیچھے جارہا ہے تو ابھی آکٹوپس کے ساتھ کھیلنے لگے۔

منفرد ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیٹ فلکس پر ’مائے آکٹوپس ٹیچر‘ فلم دیکھنے کے بعد اس آکٹوپس سے سامنا ہونا ہمارا بہت ہی معنی رکھتا ہے اور ایسا تجربہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’مائی آکٹوپس ٹیچر‘ میں بھی ایک شخص کی آکٹوپس سے دوستی کو دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین