• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواز سے دگنی رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ متعارف


آواز سے دگنی رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ متعارف کروادیا گیا، بوم سپر سونک نے پروٹو ٹائپ طیارہ ایکس بی ون پیش کردیا۔

یہ کمرشل سپر سونک طیارہ آواز میں مقابلے میں دگنا زیادہ رفتار سے سفر کرے گا اور مسافروں کی قیمتی وقت کی بچت ہوسکے گی۔

کمپنی کے سی ای او بلیک شکول نے بتایا کہ ہم نے سپرسونک مستقبل کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے، آج ہم ہوائی سفر کے نئے عہد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ایکس بی 1 میں 3 الیکٹرک انجن استعمال کیے گئے ہیں جو 12 ہزار پونڈ تھرسٹ فراہم کرتے ہیں، اس طیارے کو سپرسونک کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ طیارہ آواز کی رفتار سے دوگنا تیزی سے پرواز کرسکے گا جس سے لندن اور نیویارک کے درمیان فاصلہ صرف 3 گھنٹے 15 منٹ میں طے ہوسکے گا، جو عام پروازوں میں 14 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

تازہ ترین