• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کو خطرناک شعاعوں سے محفوظ رکھنے والی عینک

چینی کمپنی شیاؤمی نے ایک ایسی عینک متعارف کروائی ہے جو کہ آنکھوں کو موبائل اسکرینز اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھے گی۔

شیاؤمی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس عینک کا نام 'میجیا اینٹی بلو رے گلاسس ہے جو کہ پہلے اپریل میں پیش کی گئی تھی لیکن اب اسے مزید اپ ڈیٹ کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔

اس عینک میں ہائی ڈیفینیشن نائلون لینسس موجود ہیں جو کہ آپ کی آنکھوں کو 80 فیصد تک نیلی شعاعوں جب کہ 93 فیصد تک عام شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

اس عینک کا وزن 15.5 گرام ہے اور یہ مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہی بنائی گئی ہے ۔

یہ عینک فی الحال چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 29 ڈالر ہے۔

تازہ ترین