• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز ’مشن امپاسیبل7‘ کی شوٹنگ میں مصروف


مشہور امریکی اداکار ٹام کروز آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہیوی موٹر بائیک دوڑاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر لگنے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد وبا کے سبب بند ہونے والی فلموں کی شوٹنگز دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز بھی اسی سلسلے میں امریکی مشہور زمانہ سیریز مشن امباسیبل کا سیکوئل ’مشن امپاسیبل 7‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سیٹ پر موجود ٹام کروز کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔


بھارتی ٹی وی چینل ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق ٹام کروز ایکشن سے بھر پور فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ میں بھارت میں بنائی گئی بائیک ’بی ایم ڈبلیو جی 310‘ کا استعمال کریں گے اور اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔




واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سیریز مشن امپاسبل کے اداکار ٹام کروز  مشن امپاسبل 7 کے لیے پولینڈ کے ایک پل کو تباہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین