• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کوئی اچھا، پُرکشش نظر آنا چاہتا ہے، مگر بعض اوقات زائد وزن اس خواہش کی تکمیل میں رکاوٹ بن جاتا ہے، جس سے نجات کے لیے زیادہ تر افراد ڈائٹنگ کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دَورِ حاضر میں جسم کی اضافی چربی تیزی سے گُھلانے میں بعض مشروبات بھی معاون ثابت ہورہے ہیں۔

اگر آپ بھی زائد وزن کم کرنے کے لیے فکر مند ہیں،تو ڈائٹنگ کی بجائے ذیل میں درج مشروبات میں سے کوئی ایک مشروب اپنے غذائی شیڈول میں شامل کرلیں اور چند ہی مہینوں میں اپنے وزن میں کمی لاکر سب کو حیران کردیں۔تاہم، فاسٹ فوڈز، چکنائی والے کھانوں اور میٹھی اشیاءکا استعمال بہت ہی کم کرنا ہوگا۔جو بھی کھائیں، چبا کر کھائیں۔ نیز، آدھا گھنٹہ تیز قدمی اپنا معمول بنالیں۔

ایلوویرا جوس

اجزاء:ایلوویرا جیل دو کھانے کے چمچ،ہرا دھنیا (پتیاں پیس لیں)دو کھانے کے چمچ،ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، کھیر ا(چھلکا اُتار کر کیوبز میں کاٹ لیں) ایک عدد، پانی آدھا گلاس، لیموں (رس نکال لیں) ایک عدد۔

ترکیب:تمام اجزاء بلینڈر میںڈال کر بلینڈ کرلیں۔ پھر گلاس میں انڈیل کر روزانہ نہار منہ آدھا گلاس سادہ پانی پینے کے بعد پی لیں۔

انناس کا جوس

اجزاء:انناس کے کیوبز حسبِ ضرورت، السی کے بیج (flax seeds) ایک چمچ، پانی ایک گلاس اور کُٹی ہوئی برف ۔

ترکیب:تمام اجزاءبلینڈ کرلیں۔ یہ مشروب روزانہ نہار منہ سادہ پانی پینے کے بعد پیئں۔

کھیرے کا جوس

اجزاء:کھیرا(دھو کر چھلکے سمیت کیوبز کاٹ لیں) دو عدد،کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، لیموں (رس نکال لیں)ایک عدد اور پانی حسبِ ضرورت۔

ترکیب:تمام اجزاء بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرکےصبح نہار منہ پی لیں۔ اس کے روزانہ استعمال سے وزن کم ہوتا ہے اور جسم سے پانی کی کمی بھی دُور ہوجاتی ہے۔نیز، کولیسٹرول کی سطح نارمل کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔

گاجر کا جوس

اجزاء:گاجر(کیوبز میں کاٹ لیں)دو عدد، لیموں(رس نکال لیں)ایک عدد، ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا، سفید زیرہ حسبِ ضرورت اورعرقِ گلاب آدھا گلاس۔

ترکیب:تمام اجزاء اچھی طرح بلینڈ کرکے ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں اور دِن میں کسی بھی وقت ایک گلاس پی لیں۔

(عظمیٰ بلال)

تازہ ترین