• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سیّد امجد علی جعفری

انڈا، متوازن غذا کا یک اہم جزو ہے کہ اس میں تقریباً وہ تمام غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں،جو صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہیں۔ جیسے پروٹین، فاسفورس، کیلشیم، فولاد، وٹامن اے وغیرہ۔

انڈے میں مفید کولیسٹرول بھی پایا جاتا ہے،جو امراضِ قلب اور فالج سے تحفّظ فراہم کرتا ہے، جب کہ سیلینیم، فاسفورس، Choline(ایک نامیاتی اساس)اور ملٹی آکسیڈنیٹس وغیرہ خلیات کو صحت مند رکھتے ہیں۔

انڈے میں موجود اومیگا3 ایگزما، ایکنی، سورائسز، بار بار پیشاب آنے، یادداشت کم زور ہونے، یاسیت، اُداسی، جِلد کی خشکی، ناخن ٹوٹنے اورسَر میں خشکی وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بیماری کے بعد ہونے والی کم زوری بھی رفع کرتا ہے۔انڈے کی زردی میں جو Choline پایا جاتا ہے، وہ مزاج بہتر کرنے اور دماغی صحت کے لیے اہم ہے۔

نیز، انڈے کا باقاعدہ استعمال آنکھوں کا انفیکشن اور سفید موتیا لاحق ہونے کے امکانات بھی کم کرتا ہے۔صُبح ناشتے میں انڈے کا استعمال دِن بَھر، خاص طور پر دوپہر کے کھانے کے وقت تک توانائی بہم پہنچانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

تازہ ترین