• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی

کراچی میں آزادی گلی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے رکن ڈاکٹر محمد اسمٰعیل، سیکریٹری جنرل ایپنک شکیل یامین کانگا، سینئر وائس چیئرمین رانا یوسف، ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ نیا محاذ اشفاق وڑائچ، جنرل سیکریٹری دی نیوز ایمپلائز یونین دارا ظفر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے۔

لاہور

لاہور کے ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سول سوسائٹی کے صدر عبداللّٰہ ملک، سینئر صحافی ظہیر انجم، اویس قرنی، شاہد  عزیز، فاروق اعوان، محمد علی، ہمایوں زمان مرزا، رومیو جالب، افضل عباس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

راولپنڈی

راولپنڈی جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج میں سینئر صحافی، آصف علی بھٹی، ناصر زیدی، حنیف خالد، ناصر چشتی، رانا غلام قادر سمیت دیگر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ بلڈنگ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں پشتون قومی تحریک کے رہنما اور کارکن بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر نعمت پشتون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو حق کی آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔

پشاور

پشاور میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے جنگ دفتر کے باہر میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

سکھر

سکھر میں صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا، اس موقع پر نائب صدر پی ایف یو جے لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن غیر قانونی طور پر بلاجواز 8 ماہ سے پابند سلاسل ہیں۔

دوسری جانب نواب شاہ میں سول سوسائٹی جبکہ بہاولپور میں پریس کلب پر صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین