• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی):سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.66فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 2.080 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33.66 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.566 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ ستمبر2020 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے665.82ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال ستمبرمیں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 515.75ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے اورقانونی ذرائع سے بیرون ممالک سے رقومات کی منتقلی کیلئے اقدامات کے نتیجے میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گذشتہ مالی سالوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

تازہ ترین