• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بجلی نرخوں میں اضافے پر نظرثانی کرے، شارق وہرا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر شارق وہرا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کی بجائے کراچی مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت بجلی نرخوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کرے ،تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر نےکے الیکٹرک کے بجلی نرخوں میں حالیہ اضافے کومسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بجلی نرخوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ ایک بیان میں چیمبر کے صدر شارق وہرا نے پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک کو یکم ستمبر 2020سے 1.09 روپے سے 2.89 روپے فی یونٹ تک بجلی نرخوں میں اضافے کی اجازت دی گئی ہے اور اس کاروبار مخالف اقدام سے تجارت و صنعت کو شدید دھچکا لگے گا جو اب بھی کرونا کے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے تقریباً 6 ماہ تک لاک ڈاؤن لگنے سے باعث پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

تازہ ترین