• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مختلف اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے سندھ کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور صحت کے بنیادی مراکز کے لیے کابینہ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لیے 356.684 ملین روپے مختص کیے ہیں۔کابینہ ڈویژن کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں وزیراعظم ڈویلپمنٹ پروگرام کے نئے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں ان منصوبوں میں شہید بےنظیر آباد،لاڑکانہ اور سکھر کے مختلف منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 1886.243 ملین کے نئے منصوبے کے فنڈز مختص کیے ہیں جبکہ حیدرآباد اور میر پور خاص ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1373.441 ملین روپے مختص کیے ہیں ۔

تازہ ترین