• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی پیداوار 80فیصد تک بڑھانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار ختم کرنے کے لئے ملکی وسائل سے توانائی کی پیداوار 80فیصد تک بڑھانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے متبادل توانائی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے اور سندھ و بلوچستان اس سے سب سے زیادہ مستفیدہوں گے جہاں پر زیادہ سے زیادہ شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے۔ ایک مربوط پروگرام کے تحت ان علاقوں میں بجلی پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جس سے 2025 تک انرجی مکس میں متبادل توانائی کا حصہ 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین