• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 سالہ بچے کی دُکھی کہانی، شنیرا کی زبانی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی دُکھ بھری کہانی سنائی ہے۔

سماجی کارکن شنیرا اکرم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، شنیرا اکرم پاکستان اور نو جوان نسل کے مسائل سے متعلق اکثر ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں۔

شنیرا اکرم نے کچھ دیر پہلے ایک 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی کہانی ٹوئٹر صارفین کے ساتھ شیئر کی ہے۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ آج صبح ایک گھر کے سامنے سے گزرنا ہوا جہاں انہوں نے  ایک چھوٹے سے تقریباً 8 سالہ بچے کو گھر کا مرکزی دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا، گھر کے اندر سے ایک کار باہر آرہی تھی جس میں دروازہ کھولنے والے بچے کا ہم عمر بچہ اسکول یونیفارم پہنے بیٹھا تھا اور اسکول جا رہا تھا۔‘


شنیرا اکرم نے مزید بتایا کہ ’گاڑی میں بیٹھے بچے نے دروازہ کھولنے والے چھوٹے بچے کو ہاتھ ہلایا اور اسکول کی جانب روانہ ہو گیا، بہتر ہوتا کہ دونوں بچوں کو ایک ساتھ اسکول چھوڑ دیا جاتا۔‘ 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  شنیرا اکرم کی جانب سے بچوں کی ابتدائی تعلیم کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام سامنے آیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا تھا کہ ’زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔‘

تازہ ترین