• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری، 138 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مالیاتی اداروں اور انسٹی ٹیوشنز کی چند منتخب سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری حجم محدود ہونے کے باوجود مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 138پوائنٹس کا اضافہ ہو ا جبکہ 70.09فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں بڑھ گئیں ، سرمایہ کاری مالیت بھی 23ارب18کروڑ86لاکھ روپے بڑھ گئی لیکن کاروباری حجم محدود ہو کر مزید19.76فیصد کم ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں بدھ کو بھی سیاسی عدم استحکام اور ایف اے ٹی ایف اجلاس بارے خدشات کی وجہ سے سرمایہ کارگریزاں نظر آئے لیکن مالیاتی ادارے اور انسٹی ٹیوشنز نے چند مخصوص سیکٹرز میں خریداری کی جس سے اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 137.61پوائنٹس کے اضافے سے 40144.29 پوائنٹس پر بند ہوا ، کے ایس ای30انڈیکس 26.62پوائنٹس کے اضافے سے 16943.19 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 101.77پوائنٹس کے اضافے سے 28473.89 پوائنٹس پر بند پہنچ گیا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 108میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ بدھ کو مارکیٹ میں کاروباری حجم 23کروڑ 28لاکھ 3ہزار شیئزر تک محدود رہا جو کہ منگل کی نسبت 5کروڑ 73لاکھ 32ہزار شیئرز تھا ،بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب70ارب18 کروڑ75لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب 93ارب37کروڑ61لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص 66.95روپے کے اضافے سے959.70روپے اوربھنیرو ٹیکسٹائل41.01روپے کے اضافے سے999.99روپے ہوگیا جب کہ فلپ موریس 99.28روپے کی کمی سے1600روپے اورسفائر ٹیکسٹائل50.01روپے کی کمی سے730روپے کے ساتھ سرفہرست رہے۔کاروباری حجم کے لحاظ سے ہیسکول پیٹرول، یونٹی فوڈ ،ٹی آر جی ، پاور سیمنٹ اور ایزنائن گارڈ سر فہرست رہے ۔

تازہ ترین