• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمان لڑکوں سے ہندو لڑکیوں کی شادی کا رجحان بڑھ گیا، کریک ڈاؤن کا اعلان

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں مسلمان لڑکوں سے ہندو لڑکیوں کی شادی کے رجحان میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد بی جے پی حکومت پریشان ہوگئی اور اسے روکنے کیلئے کریک ڈائون کا اعلان بھی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی حکومت نے ہندو لڑکیوں کی مسلمانوں سے شادیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی کی حکومت ہندو لڑکیوں کی مسلمان لڑکوں سے شادیوں کے بڑھتے رجحان پر سٹپٹا گئی اور اسے لو جہاد کا نام دے کر روکنے کا اعلان کردیا۔

تازہ ترین