• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10نومبر تک کی توسیع

لاہور (نمائندہ جنگ ) احتساب عدالت لاہور نے جوہر ٹائون پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 10نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10نومبر تک کی توسیع کر دی ۔کیس کی سماعت احتساب عدالت لاہور کے جج اسد علی نے کی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران میر شکیل الرحمٰن اور ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر لینڈ بشیر احمد پیش ہوئے۔واضح رہے میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34سال پرانے کیس میں 217روز سے قید میں ہیں۔ میر شکیل الرحمان نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس خریداری کو جواز بنا کر قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا، میرشکیل الرحمان نے اراضی کی تمام دستاویزات پیش کیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا۔نیب نے 12 مارچ کو دوبارہ بلایا، میر شکیل الرحمان انکوائری کے لیے پیش ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق اراضی کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران اُن کی گرفتاری بلا جواز تھی کیونکہ نیب کا قانون کسی بزنس مین کی دوران انکوائری گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔میر شکیل الرحمان ایسے 34 سال پرانے معاملے میں قید ہیں،جو پرائیوٹ افراد سے اراضی خریدنے کا ہے ۔جبکہ ان کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سراپا احتجاج ہیں۔

تازہ ترین