• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قبرستان سے 2 لاشیں برآمد، سر پر گولی ماری گئی

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ریڑھی گوٹھ کے قبرستان سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، جائے وقوع سے گولیوں کے 4 خول بھی ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کو قبرستان میں ہی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین کی شناخت عبدالکریم اور عاشق خان کے نام سے ہوئی ہیں۔


پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی: دونوں مقتول بختاور گوٹھ سوابی ٹاؤن کے رہائشی تھے، دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین