• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فیکٹری ٹینک میں صفائی کرنیوالے 6 مزدور جاں بحق


کراچی کے انڈسٹریل ایریا سائٹ میں ایک فیکٹری کے زیر زمین ٹینک میں صفائی کرنے والے 6 مزدور زہریلی گیس کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔

چھیپا ویلفیئر کے ترجمان کے مطابق واقعہ سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری کا ایک ملازم زیرِ زمین ٹینک میں صفائی کے لیے اترا تھا، مبینہ طور پر زہریلی گیس سے اس کی حالت خراب ہوئی تو مدد کے لیے دوسرا مزدور نیچے اترا۔

اسی طرح متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے جانے والے دیگر افراد کی حالت غیر ہو تی گئی تو انتظامیہ نے پولیس اور امدادی اداروں کو اطلاع دی۔

چھیپا ویلفیئر کے ترجمان کے مطابق ان کے رضاکاروں نے 6 افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ٹینک سے نکال لیا تھا جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

تازہ ترین