• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: مجید فکریؔ

صفحات: 160،قیمت: 500 روپے

ناشر: رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی۔

مجید فکریؔ کا اوّلین شعری مجموعہ ’’چہرہ جُگنو ہے‘‘نظر کے سامنے ہے۔ ’’خود کلامی‘‘ اور ’’کچھ اپنے بارے میں‘‘ کے تحت اُنہوں نے جو کچھ بھی تحریر کیا ،اُس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ادب سے اُن کا شغف تو بہت نو عُمری ہی سے تھا، تاہم فکرِ معاش اور خانگی الجھنوں، دشواریوں نے بہت حد تک ادبی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کیے رکھا۔ اُن کے شعری مجموعے پر ایک نگاہ ڈال کر اندازہ ہوا کہ وہ بہت نپے تُلے انداز اور خُوب صُورت لہجے میں کلام کہتے ہیں۔ 

شاید اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ وہ ابتدائی عُمر ہی سے شعر و سُخن کی فضا میں ذہنی تسکین پاتے رہے اور اچھے اساتذہ کی تربیت اور ستھری صحبتوں نے اُن کی شاعرانہ فکر کو پختگی عطا کی۔ ایک نظر اُن کے رنگِ تغزّل پر ڈالتے ہیں۔؎’’اس سے پہلے نہ تھے پریشاں ہم…ہر بلا آئی دِل کے آنے پر ‘‘؎’’اُس کی خوشبو سے فضا مہکی ہوئی ہےلیکن …وہ سرِ راہ گزر ہے کہ نہیں، دیکھ تو لوں‘‘؎’’تسلیم ہے کہ شرحِ محبّت ہے شاعری …ہم نے کسی پہ پھر بھی نہ کھولا کسی کا راز ‘‘؎’’عشق میں تو یہ حال ہے فکریؔ …جس نے کھویا ہے، اُس نے پایا ہے ‘‘۔

تازہ ترین