• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار حبیب کاکڑ اور نصر اللہ کاکڑ کو بی اے پی سے نکال دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور پارٹی میں انتشار پھیلا نے سردار حبیب کاکڑ اور نصر اللہ کاکڑ کو پارٹی سے نکال دیا گیا،اتوار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ نے باہمی مشاورت سے پارٹی آئین و دستور اور نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے اور پارٹی قائدین کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ ،گالم گلوچ استعمال کر نے اور پارٹی میں انتشار پھیلانے پر سردار حبیب کاکڑ اور نصر اللہ کاکڑ کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے ،پارٹی کے بیان کے مطابق دونوں افراد کا بلوچستان عوامی پارٹی سے مستقبل میں کوئی تعلق نہیں ہوگا اور مذکورہ افرا د کے ساتھ پارٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تعلق رکھنے والوں کے خلاف بھی پارٹی آئین و دستور کے مطابق قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ۔
تازہ ترین