• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 15 طلبہ و طالبات سمیت 19افراد کورونا وائرس کا شکار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں 15 طلبہ و طالبات سمیت 19 کورونا وائرس کا شکار ہو گئے متاثرہ افراد کی تعداد 15688 ہوگئی ۔ ترجمان محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیںہوئی جبکہ اتوار کو 892 افراد کے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جن میں 15 طلبہ و طالبات بھی شامل ہیں متاثرہ مریضوں کی تعدادبڑھ کر 15688 ہو گئی ،اب تک 120054 افرادکے ٹیسٹ کئے گئے ہیں 104366 افراد کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 15330 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین