• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج جاری


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی

کراچی میں جنگ آفس کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ اقبال خاکسار، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، رانا یوسف، دارا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں ہے۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں جنگ بلڈنگ کے باہر ہونے والے مظاہرے میں سینئر صحافی امجد عباسی، آصف علی بھٹی، ناصر زیدی، ندیم یار خان، حنیف خالد اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

سینئر صحافی ظہیر انجم، راحت ڈار، اویس قرنی، محمد فاروق اعوان، رومیو جالب، ہمایوں زمان مرزا، عائشہ اکرام، منور حسین اور افضل عباس سمیت دیگر نے لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاج کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

پشاور

پشاور میں سینئر صحافیوں نے احتجاج کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں نعرے لگائے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جنگ اور جیو کے کارکنان نے جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج کیا جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

پاراچنار

پاراچنار پریس کلب میں بھی صحافیوں، قبائلی رہنماؤں اور سو ل سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

نوابشاہ

نواب شاہ میں سول سوسائٹی نے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے احتجاج کیا۔

بہاولپور

بہاولپور پریس کلب میں سینئر صحافی امین باسط، آصف کبیر، سہیل پاشی، سید عدنان علی، امین عباسی، وسیم قریشی اور دیگر نے احتجاج کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین