• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے برطانوی جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سلامتی اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمان نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستانی فوج کی مسلسل کوششوں، خاص طور پر افغان امن عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کے لیے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ دا سیرجات نے بھی ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں تنازعات سے بچاؤ کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین