• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیام نیسن کی تھرلر فلم اونیسٹ تھیف باکس آفس پر سب سے آگے

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی کچھ ریاستوں میں سنیما کھلے دو ہفتے ہو گئے ہیں ،جب کہ بیشتر سنیما ہالز تاحال بند ہیں۔ اس کے باوجود لیام نیسن کی تھرلر فلم اونیسٹ تھیف باکس آفس پر سب سے آگے ہے۔’اونیسٹ تھیف‘ گزشتہ ہفتے امریکا سے پہلے کینیڈا میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ شمالی امریکا میں اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 37 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرکے باکس آفس پر برتری حاصل کر لی۔ادکار لیام نیسن نے فلم میں بدنامِ زمانہ ڈاکو کا کردار نبھایا ہے جو خود کو بدلنا چاہتا ہے لیکن ایف بی آئی کے دو ایجنٹ اسے دھوکہ دے جاتے ہیں۔خبر رساں ادارے ʼ کے مطابق فلم میامی، شکاگو، سان ڈیاگو اور اٹلانٹا سمیت کئی دیگر ریاستوں میں بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔گزشتہ ہفتے باکس آفس پر ʼدی وار ود گرینڈ پا اچھا بزنس کر رہی تھی تاہم اس ہفتے رابرٹ ڈی نیرو کی یہ کامیڈی فلم 25 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے دوسرے نمبر پر رہی۔گزشتہ 10 روز کے دوران فلم نے مجموعی طور پر 73لاکھ ڈالرز کمائے۔ کرسٹوفر نولان کی فلم ’ٹینیٹ‘ اس ہفتے 16 لاکھ ڈالرز کمانے کے بعد تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہی۔جان ڈیوڈ واشنگٹن اور رابرٹ پیٹنسن کی اداکاری سے سجی فلم’ ʼٹینیٹ‘ ریلیز سے اب تک 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔سائنس فکشن فلم ʼ’ٹینیٹ‘ کی ریلیز کا یہ ساتواں ہفتہ ہے۔ فلم دیگر ممالک میں بھی اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔مجموعی طور پر سنیما کھلنے کے دوسرے ہفتے بھی کورونا وبا کے باعث فلم بینوں کی تعداد کم رہی۔ امریکا میں سنیما ہالز کورونا وبا کے باعث مخصوص اوقات کے لیے ہی کھلتے ہیں۔

تازہ ترین