• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیلیبرٹیز بچوں پر تشدد کیخلاف ’’پالشڈ مین‘‘ کا حصہ بن گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری اور کرکٹ کے میدان سے کچھ معروف سیلیبرٹیز کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں انہوں نے ہاتھ کی ایک انگلی پر نیل پالش لگا رکھی ہے۔یہ تمام افراد دراصل ” پالشڈ مین ” مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد بچوں پر تشدد کیخلاف آواز اٹھانا ہے۔اداکارہمایوں سعید نے انسٹا گرام پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہرواں سال ہم ان ایک ارب بچوں کیلئے اپنا ایک ناخن پینٹ کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال تشدد کا سامنا کیا۔پروڈیوسرواداکارعدنان صدیقی نے بھی نیل پالش لگائے ہوئے اپنی تصویرشیئرکی اور کیپشن میں لکھا کہناخن کو پینٹ کریں اور بچوں پرہونے والے تشدد کیخلاف آواز اٹھائیں،میرے ساتھ شامل ہوں اور پالشڈ مین بن جائیں۔انہوں نے پیغام دیا کہ مردحضرات اپنا ایک یا تمام ناخنوں پر کلر لگائیں اور پاکستان کو اپنا نرم رخ دکھائیں۔کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز پاکستانی چہروں کا کولاج شیئر کرتے ہوئے اس مہم پر روشنی ڈالی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے چند نامور مردحضرات اپنی شخصیت کا نرم پہلو دکھاتے ہوئے ان لاکھوں بچوں کی نمائندگی کررہے ہیں جو ہرروز بالغان کے ہاتھوں ظلم سہتے ہیں۔ ہمارے ہیرو کہہ رہے ہیں کہ ہم اپنے ملک میں بچوں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔شنیراکے مطابق پولشڈ مین کمپین کئی سالسے جاری ہے،تشدد کا شکار بچوں کی مدد کیلئے پاکستانی سیلیبرٹیزاور اسپورٹس کے ستارے اس بین الاقوامی مہم میں شامل ہوئے ہیں۔شینیرا نے کہا ، # پولش مان مہم تقریبا years سالوں سے جاری ہے۔

تازہ ترین