• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 50 کروڑ منی ہیسٹ کا چربہ، اعجاز اسلم کا تنقید پر ردعمل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فلم "50 کروڑ" کا ٹیزر اتوار کودیکھتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک طوفان گرم ہوگیا، صارفین نے اس فلم کے تانےبانے نیٹ فلکس پردکھائی جانے والی معروف ترین ہسپانوی سیریز "منی ہائسٹ" سے جا ملائے۔سوشل میڈیا پر فلم کی کاسٹ نے اپنےکرداروں کی جھلک مداحوں کیلئے شیئر کی جس میں وہ پلے کارڈز اٹھائے پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کررہے ہیں،صارفین نے فورا بوجھ لیا کہ یہ انداز تومنی ہائسٹ میں بھی اپنایا گیا تھا۔ٹیزرسے ظاہرہوتا ہے کہ فلم ایک گینگ کے گرد گھومے گی جس کی سربراہی ایک پروفیسرکررہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فلم کو چربہ قرار دیتے ہوئے کہانی اور کاسٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔اس تنقید کے بعد فلم میں شامل اداکار اعجاز اسلم کا ردعمل بھی سامنے آیا جنہوں نے فلم دیکھنے کے بعد رائے دینے کو کہا۔

تازہ ترین