• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونی ڈیپ کی درخواست مسترد، عدالت کا سماعت میں پیش ہونیکا حکم

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے ہولی وڈ اداکار 57سالہ جونی ڈیپ کو سابق اہلیہ کے خلاف دائر کیے گئے اپنے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو جونی ڈیپ نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کی سابق اہلیہ کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت کچھ ماہ کے لیے ملتوی کردی جائے۔جونی ڈیپ نے ریاست ورجینیا کے شہر فیئر فیکس کی عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا تھا کہ جن دنوں میں ان کے مقدمے کی سماعت شروع ہوگی، ان ہی دنوں میں وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ جائیں گے، اس لیے فی الحال سماعت ملتوی کی جائے۔اداکار نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت مئی یا جون 2021تک مؤخر کی جائے۔ جونی ڈیپ نے درخواست میں کہا تھا کہ جلد ہی ان کی آنے والی فلم فانٹیسٹک بیٹس تھری کی شوٹنگ شروع ہوگی، جس وجہ سے وہ سماعتوں میں پیش نہیں ہوسکیں گے۔خیال کیا جا رہا ہے تھا کہ عدالت ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کریگی۔

تازہ ترین