• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبروں پر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے، نعرے بازی نہیں، خالد انعم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں مریم نواز کی ریلی کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار کے تقدس کی پامالی پر اداکار بھی بول اٹھے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی جاتی ہے شور اور نعرے بازی نہیں۔اداکار خالد انعم کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اگر میرے سامنے آئے تو ان کے منہ پر تھپڑ رسید کروں گا، میرے پاکستان کے قائد اعظم کی عزت کرو۔انہوں نے چیف جسٹس گلزار احمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔واضح رہے کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اور حلیم عادل شیخ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروانے بریگیڈ تھانے پہنچے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروائی گئی تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں جلسہ کیا گیا، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین