• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیرشاہ میں باپ بیٹے کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹی جاں بحق، ملزمان فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ تھانے کی حدود محمدی روڈ گلی نمبر 56 میں واقع گھر میں بیٹے اور باپ نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کر کے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں سول اسپتال منتقل کیں ،جہاں ان کی شناخت 45سالہ حضرت بی بی زوجہ عبدالرزاق اور 22سالہ فہمیدہ بی بی دختر عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم عبدالرزاق اور اس کا بیٹا رحیم موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

تازہ ترین