• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹن صفدر اور لیگی رہنماؤں نے مزار قائد کا تقدس پامال کیا، تحریک انصاف

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)،پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر اور دیگر لیگی رہنماوں کی جانب سے مزار قائد کا تقدس پامال کیا گیا۔ مزار قائد کے اندر آرڈیننس کی خلاف ورزی کی گئی،ہم امید کررہے تھے کہ کل وزیر اعلیٰ اس پر نوٹس لیتے، جبکہ پولیس پر کل پریشر تھا کہ ایف آئی آر نہ کاٹی جائے۔ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے نوٹ کو عزت دیتے ہیں۔ اس موقع پرپی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی،راجہ اظہر، پی ٹی آئی رہنما سبحان علی ساحل، ارسلان فیصل مرزا سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے۔بعد ازاں صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا کہ مزار قائد پر جو کچھ ہوا وہ سب کے لیے ایک سبق ہے۔سیاستدانوں کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے۔

تازہ ترین