• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں، ایک خاتون فائرنگ سے جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں، ایک خاتون فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی ۔بلدیہ داؤدگوٹھ بابل اسلام مسجد کے قریب مکان سے 30سالہ رشیدہ زوجہ غلام حسین کی گلاکٹی لاش ملی، پولیس اور یسکیو عملے نے لاش سول اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق فوری طورپر موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی، عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ سے 21سالہ فاطمہ دختر فیروز جاں بحق ہو گئی، لیاری ندی کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی، لاش سول اسپتال پہنچائی گئی،پولیس کے مطابق فوری طور پر وجہ ہلاکت نامعلوم نہیں ہو سکی عمر40سال ہے ۔کھارادر تھانے کی حدودوزیر مینشن کے نزدیک سے 60سالہ شیخ محمد اکرم کی لاش ملی ۔

تازہ ترین