• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسپتالوں میں ساتویں روز بھی احتجاج، او پی ڈی، آپریشن تھیڑز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں احتجاج ساتویں روز پیر کو بھی جاری رہا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جناح اسپتال میں مظاہرین نے ڈائریکٹر آفس کے سامنے احتجاج کیاا ۔ مظاہرین کے مطالبات میں رسک الاؤنس کی فراہمی، فور ٹیئر فارمولے کے تحت پروموشن، ہیلتھ الاؤنس کی فراہمی، کورونا کی صورتحال میں کام کرنے والے نرسز کی تنخواہیں فراہم کرنے اور انہیں مستقل کرنا، پی ایم ڈی سی بحال کرنے اور پی ایم سی ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

تازہ ترین