• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرش لا انفورسمنٹ اداروں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن

ڈبلن(نمائندہ جنگ) آئرش لا انفورسٹمنٹ اداروں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن، منشیات فروشوں،منی لانڈر ،فحاشی کے اڈوں پر کریک ڈائون کے دوران 5.1 ملین یورو مالیت کی منشیات، ناجائز اسلحہ، مہنگی بلٹ پروف کار اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ لا انفورسٹمنٹ اداروں جن میں گارڈا،نیشنل اکنامک اکائونٹ بیورو، گارڈا نیشنل پروٹیکٹو سروسز بیورو،ریونیو اور جی این بی ایس نے ملک کی مختلف جگہوں پر متعددکارروائیاں کیں جن کا مقصد ملک سے جرائم کا خاتمہ تھا۔ ان اداروں نے اپنے یورپی اداروں یورو پول،یورو جسث اور ڈچ پولیس سے مدد لی۔ منی لانڈرنگ کرنے والے جرائم پیشہ افراد جن کا تعلق اٹلی اور رومانیہ سے ہے، کو گرفتار کرلیا یہ گروپ کئی ملین یورو کی منی لانڈرنگ کے ساتھ دیگر جرائم میں بھی ملوث تھا، ان کے خلاف کریمنل جسٹس ایکٹ 2006 کی شق 50 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گارڈ اور نیشنل پروٹیکٹو سروسز بیورو نے منظم جرائم، جسم فروشی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈبلن کے ایک حصہ میں چھاپہ مارا اور 40 سالہ مرد اور 20 سال خاتون کو فحاشی کا اڈا چلانے اور منشیات فروشی کے الزام میں فوجداری ایکٹ کی دفعہ50 کےتحت مقدمہ درج کرلیا ۔جی این بی ایس کے چیف سپرنٹنڈنٹ ڈلن ڈیلی کے مطابق اس گروہ کے متعلق بہت سی معلومات تھیں جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، ای گارڈ ریونیو اور جی این ڈی سی بی ار نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ڈبلن کے علاقہ کولک میں آپریشن کرکے 70 کلو بھنگ جس کی مالیت 104 ملین ہے برآمد کرلی ایک اور چھاپہ میں 22000 مالیت کی بھنگ، 15000یورو کیش، ایک بی ایم ڈبلیو اور بلٹ پروف جیکٹ قبضہ میں لے کر 3افرادکو گرفتار کرلیا ۔ایک اور کارروائی میں 89000یورو مالیت کی کوکین اور 160یورو کی منشیات قبضہ میں لے کر 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ شوٹنگ کی دو وارداتوں میں 4افراد کو اور چھرا گھونپنے کی دو وارداتوں میں ایک خاتون اور ایک مرد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ آئرش گارڈ نے آپریشن نینی کیشن کے دوران مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں شراب قبضہ میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آئی۔ ڈپٹی کمشنر پالیسنگ اینڈ سیکورٹی جان ٹائونی آپریشن نیوی گیشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے آپرشن کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا تاکہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔

تازہ ترین