• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت کیس‘ اسلام آباد ہائیکورٹ کی خصوصی عدالت کو 30 روز میں فیصلہ کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمہ میں گرفتار ملزم عبدالوحید کی درخواست نمٹاتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو 30روز میں مقدمے کا فیصلہ کر کے عدالت عالیہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے کہا ہے کہ وہ مقدمے کے سلسلے میں اسلام آباد سے کراچی جانیوالی ایف آئی اے ٹیم کی مصدقہ سفری دستاویزات سات دنوں میں ٹرائل کورٹ میں پیش کریں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ملزم کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے مذکورہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل بنچ نے ملزم عبدالوحید کی جانب سے دائر درخواست پر مختصر فیصلہ 15 اکتوبر کو سنایا تھا۔

تازہ ترین