• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر جھوٹ ہے، ڈائریکٹر پرائسنگ ڈریپ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 22 سے 35 فیصد تک اضافے کی خبروں پر موقف دیتے ہوئے ڈائریکٹر پرائسنگ نے ادویات قیمتوں میں اضافے کی خبر کی تردید کی اور کہا کہ یہ سو فیصد جھوٹ ہے، انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے 253نئی ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن 5اکتوبر کو جاری کیا تھا جسے بعض چینلز میں آج دکھایا جا رہا اور بتایا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس میں کچھ صداقت نہیں ہے، کسی دوا کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین