• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی معیار، کے الیکٹرک سمیت 3 کمپنیاں سیپا طلب

کراچی (نمائندہ خصوصی) ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے ماحولیاتی معیارات پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں کے الیکٹرک، لکی سیمنٹ اور دیوان سیمنٹ کے سربراہوں کو ذاتی شنوائی کے لیے اپنے دفتر طلب کرلیا ہے جس میں کسی مزید قانونی کارروائی سے قبل انہیں دلائل اور شواہد کی مدد سے اپنے دفاع کو پورا موقع دیا جائے گا۔ تینوں کمپنیوں کی اعلیٰ انتظامیہ کو جاری شدہ علیحدہ علیحدہ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ سیپا کی مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق تینوں کمپنیوں کی پیداواری سرگرمیوں کے دوران ماحولیاتی تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جارہا اور کوئلے کے ذرات، دھویں اور دیگر اخراج کی کافی مقدار ہوا میں شامل ہوکر آس پاس کی فضا کو آلودہ کررہے ہیں۔

تازہ ترین