• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ آئی جی پر رینجرز دباؤ کی تحقیقات کروائیں، فرحت ﷲ بابر

اسلام آباد(عاصم یاسین)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ رینجرز کی طرف سے آئی جی سندھ پر کیپٹن(ر) صفد ر کو گرفتار کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کی رپورٹس کی تحقیقات کروائیں،پیر کے دن ٹوئٹر پر اپنی مرحلہ وارٹوئٹس میں فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ سندھ کے لوگ ہیں جو رینجرز کو تنخواہ دیتے ہیں،ریاست کے اندر ریاست ناقابل قبول ہے ،فرحت اللہ بابر نے وزیراعلیٰ سندھ کو نصیحت کی ہے کہ وہ اس کا جائزہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹس آئی ہیں کہ آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا اور ان سے کیپٹن(ر)صفد ر کے وارنٹس پر زبردستی دستخط کرائے گئے،کچھ عرصہ قبل وزیرعلیٰ سندھ کی اجازت اورعلم میں لائے بغیر منظور پشتین کو بھی سندھ میں داخلہ سے روکا گیا تھا ،بلاول بھٹو زرداری کے بروقت ایکشن نے سب کچھ بے نقاب کردیا تھا،کیپٹن (ر)صفدر کے وارنٹس کا مثبت پہلو موجود ہے کیونکہ ایک بار پھر سازش کرنیوالے بے نقاب ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سے نواز شریف کے بیانیہ کو مزید تقویت ملی ہے ،نئے بیانیہ کے حامی اور کیا چاہتے ہیں؟ اس جیسی کچھ اور غلطیاں اور اس کا کام ہو گیا۔

تازہ ترین