• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا شکار فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات جاں بحق

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کار اور تنظیم آزادیِ فلسطین ( پی ایل او) کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات کووِڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمر 65 سال تھی۔ الشرق ٹیلی ویژن چینل نے سوموار کو ان کی وفات کی اطلاع دی ہے۔ صائب عریقات کو طبیعت بگڑنے کے بعد اتوار کو مغربی کنارے میں واقع فلسطینی شہر اَریحا (جیریکو) سے ایمبولینس کے ذریعے اسرائیلی شہر تل ابیب میں ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ صائب عریقات نے 8 اکتوبر کو خود یہ اطلاع دی تھی کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔اس کے بعد وہ گذشتہ روز تک اپنے گھر ہی میں زیرِعلاج تھے۔ پی ایل او کے محکمہ امورِ مذاکرات ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر عریقات صحت کے دائمی مسائل سے بھی دوچار تھے۔اب کووِڈ-19 کا شکار ہونے کے بعد سے ان کا نظامِ تنفس بگڑ گیا اور انھیں علاج کے لیے اسپتال میں لے جانے کی ضرورت پیش آئی تھی۔اس لیے انھیں تل ابیب میں واقع ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین