• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا سستا کرنے کیلئے صوبوں سے گندم جاری کرنے کا فیصلہ

اسلا م آباد(نمائندہ جنگ) آٹا سستا کرنے کیلئے صوبوں سے گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گندم کی امدادی قیمت کے جائزہ کیلئے کمیٹی قائم، کاشتکاروں کی لاگت میں کمی اورکھادوں پر سبسڈی کے حوالے سے تجاویز پیش کریگی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمدی شعبوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کے طریقہ کار کی اصولی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی نے آئندہ سیزن ( 2020-21کی فصل ) کیلئے گندم کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی اور آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے صوبوں کی جانب سے گندم کے اجراء کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 1650روپے فی من اور اسلام آباد کی جانب سے 1745روپے فی من مقرر کرنیکی تجویز دی گئی تاہم کمیٹی اپنی سفارشات آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کریگی ۔

تازہ ترین