• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ سے سوئس سفیر اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقاتیں

جنرل باجوہ سے سوئس سفیر اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقاتیں 


راولپنڈی (خبرایجنسیاں)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئس سفیر اور برطانوی چیف آف ڈیفنس نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کااظہار بھی کیاگیا اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہاگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو پاکستان اور افغانستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پرگفتگو کی گئی، سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی ہے۔

تازہ ترین