• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کرکٹ ٹیم پیر کو ہرارے سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی۔ مہمان ٹیم منگل کوپاکستان پہنچے گی، قبل ازیں زمبابوے کرکٹ کے چئیرمین تیوانگا موکلانی، قائم مقام ایم ڈی گیوو مور ماکونی پاکستان پہنچ گئے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا ہوٹل پہنچتے ہی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ نتائج منفی آنے پر اسکواڈ 7 روز آئسولیشن میں گزارے گا اس دوران انہیں آرمی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے بند دروازوں میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ اُدھر پاکستانی کرکٹرز بائیس اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ شروع کرینگے۔ٹیم 26 اکتوبر کو رالپنڈی روانہ ہوگی۔

تازہ ترین