• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن لینڈ، خاتون وزیراعظم کی بولڈ تصاویر پر ملک میں ’جنسیت‘ پر بحث

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی ملک فن لینڈ کی وزیر اعظم 34 سالہ سانا مارین کی جانب سے حال ہی میں معروف فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے قدرے بولڈ فوٹو شوٹ پر وہاں ’جنسیت‘ پر نئی بحث چھڑ گئی۔ سانا مارین دسمبر 2019 میں محض 34 برس کی عمر میں وزیر اعظم بننے کے بعد دنیا کی نوجوان ترین وزیر اعظم بنی تھیں اور گزشتہ ایک سال سے انہوں نے ملک میں کئی تبدیلیاں بھی متعارف کرائیں۔ تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے فن لینڈ کے معروف فیشن میگزین ’ للی ٹرینڈی‘ کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ پر وہاں ایک نئی بحث چھڑ گئی اور وہاں کے مرد و خواتین ’جنسیت‘ پر بحث کرنے لگ گئے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرینڈی میگزین نے اکتوبر 2020 کے شمارے میں سانا مارین کو سرورق کی زینت بنایا اور میگزین نے ان کا انٹرویو بھی شائع کیا۔ تاہم مذکورہ انٹرویو کے لیے وزیر اعظم سانا مارین کی جانب سے کھچوائی گئی تصاویر کے بعد فن لینڈ میں ’جنسیت‘ پر نئی بحث چھڑ گئی اور کئی افراد نے وزیر اعظم کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین