• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ججز تقرری کیس ، درخواست گزار کے وکیل کی تیاری کی استدعا منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ اور سندھ کی ضلعی عدلیہ میں ججوں کی تقرریوں کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 15روز کیلئے ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے تیاری کی مہلت کی استدعا منظور کرلی ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجا زالاحسن اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل خصوصی بنچ نے غلام سرور قریشی اور محمد امیر کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزارکے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ عدالت کو مطمئن کریں کہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت آپکی درخواست قابل سماعت ہے؟ ۔

تازہ ترین