• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، مرغیوں ،پرندوں،کتوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو3 سال قید بامشقت،مددگار بیوی بری

لاہور(جنگ نیوز) برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایک شخص کو مرغیوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں تین سال قید بامشقت سنادی گئی،عدالتی کارروائی کے دوران سرکاری وکلاء نے جج کو بتایا کہ پولیس نے ریحان بیگ نامی شخص کے گھر میں چھاپہ مار کر اسے بچوں سے زیادتی کے شبہ میں گرفتار کیا لیکن اس دوران تلاشی کے دوران وہاں بانس سے بندھا ایک کیمرہ ملا جو ظاہراً گھر کے کمپاونڈ میں فلم بنانے کیلئے ٹا نگاگیا تھا اور اس کا لنک ریحان بیگ اور اس کی بیوی حلیمہ کے کمپیوٹرز اور موبائل فونز سے تھا،موقع پر تحقیقات کے دوران دونوں کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کو چیک کیا گیا تو ان میں ریحان بیگ گھر میں پالی مرغیوں،پرندوں سے جنسی عمل میں مصروف تھا جبکہ ایک منظر میں وہ ایک کتے کیساتھ بھی یہی عمل کررہا تھا،پولیس اہلکاروں کے مطابق وہ اس وقت دنگ رہ گئے جب انھوں نے دیکھا کہ اس سارے عمل میں ریحان بیگ کی بیوی حلیمہ بھی پوری طرح شریک اور اسکی مدد کررہی تھی اہلکاروں اور ویڈیوز کے مطابق اس کے اس عمل سے کئی مرغیاں اور پرندے ہلاک بھی ہو گئے جبکہ ایک منظر میں وہ ایک مری ہوئی مرغی کیساتھ بھی حیوانیت میں مصروف پایا گیا۔

تازہ ترین