• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا آج ایک روزہ دورۂ لاہور کا امکان، مختلف اجلاسوں کی صدارت کرینگے

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان کا آج ایک روز ہ دورے پر لاہور آنے کا امکان ہے، وزیر اعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب وزیر اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، ریورراوی پراجیکٹ،اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے افتتاح سمیت ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دیں گے ،گورنر پنجاب بھی مختلف امور پر بریف کریں گے۔

تازہ ترین