• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کی FIR خارج کرنے کی درخواست کی سماعت

لاہو (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف سمیت( ن) لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کی ایف آئی آر درج کرنے کے اقدام کےخلاف درخواست پر وکیل کوایف آئی آر کی مصدقہ کاپی لف کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ جسٹس شہباز رضوی نے دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ سعید ظفر نے ملک عقیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سمیت دیگر رہنماوں کیخلاف بغاوت کی ایف آئی آر غیر قانونی طور پر درج کی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔

تازہ ترین