• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے ڈائریکٹر سائبرکرائمز کی عدم حاضری پر برہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قو می اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور ڈائریکٹر سائبر کرائمز کی اجلاس میں عدم حاضری پرسخت برہمی کا اظہا ر کرتے ہو ئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ افسران کی کمیٹی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جا ئے، کمیٹی کااجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوا جس میں بچوں کی نازیبا تصاویر کامعاملہ زیر غور آیا ،بچوں کے معاملے پر ایف آئی اے کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اجمل پیش ہوئے ۔

تازہ ترین