• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے 12 ممالک کے سربراہوں کی عمر 40 سال سے کم ہے

کراچی( نیوزڈیسک) دنیا میں اس وقت 11 سربراہان مملکت ایسے ہیں جن کی عمر 40 سال یا اس سے کم ہے، پہلے نمبر پر سان مارینو کے سربراہ الیسنڈرو کارڈولی ہیں جن کی عمر 29سال ہے،اسٹریا کے سربراہ مملکت سبیسٹین کی عمر 34 سال اسی طرح فن لینڈ کے سربراہ مملکت کی عمر بھی34 سال ہے،نارتھ کوریا کے سربراہ کم جون کی عمر36 سال ہے، ایل سلواڈور کے سربراہ کی عمر39 سال ہےنیوزی لینڈ کی سربراہ جاسنڈہ آرڈرن کی عمر 40 ، کوسٹا ریکا کے سربراہ کی عمر 40 ،انڈورا کے سربراہ کی عمر 40 ، بھوٹان کے سربراہ کی عمر 40،قطر کے سربراہ کی عمر 40اورگیانا کے سربراہ کی عمربھی 40ہے۔

تازہ ترین