• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر سے دسمبر تک آلودگی کے باعث کورونا بڑھنے کا ڈر ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور‘کراچی ‘فیصل آباد‘پشاور سمیت زیادہ آلودگی والے دیگر شہروں میں اکتوبر، نومبر، دسمبر کے مہینوں کے دوران کورونا کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے‘ حکومتی سطح پر اس پہلو کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے‘ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جنگلات کے کٹائو اور آلودگی جیسے مسائل پر قابو پانا ہو گا، صفائی ستھرائی ہمارے ایمان کا حصہ ہےاس حوالہ سے لوگوں کی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کلین گرین انڈیکس ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان کا کہناتھاکہ مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا کہ پاکستان میں خیرات دینے کا کتنا جذبہ ہے،ہمیں عوام کی طاقت کا اندازہ ہی نہیں ہے ،دنیا بھر میں صفائی کا نظام بہتر ہے ،پاکستان میں ایسی مثال نہیں ملتی ،لاہور میں ترقی کے نام پر 70 فیصد درخت ختم کردیئے گئے۔

تازہ ترین