• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے لداخ میں فوج کیلئے امریکا سے سرمائی جنگی سازوسامان خرید لیا

نئی دہلی ( جنگ نیوز ) بھارت نے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں فوج کے لئے ہنگامی طور پر امریکا سے موسم سرما کی مناسبت سے جنگی ساز و سامان خرید لیا ہے ،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے یہ سامان یورپی ممالک سے خریدا جا تا تھا لیکن بھارت نے اب امریکاکے ساتھ اپنے فوجی روابط کو وسعت دے دی ہے ۔یہ فیصلہ متنازع علاقے لداخ میں چین سے محاذ آرائی کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔دونوں ممالک کی فوجیں 15000فٹ کی بلندی پر آمنے سامنے ہیں ۔دوسری جانب بھارت نے مالابار میں سالانہ مشترکہ بحری جنگی مشقوں کے لئے آسٹریلیا کو بھی مدعو کر لیا ہے یہ چوکور کے عنوان سے مستقل جنگی مشقیں ہیں جن میں امریکا اور جاپان پہلےہی سے شریک ہیں ۔رواں سال کی یہ بحری جنگی مشقیں دو حصوں میں ہوں گی ، اول خلیج بنگال میں انڈیمان اور نکوبار جزائر کے قریب اور بعدازاں بحیرہ عرب میں ہوں گی ۔اس سے قبل 2007 میں آسٹریلیا کو غیر مستقل رکن کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جب امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز نمٹز نے بھی مشقوں میں حصہ لیا تھا ۔

تازہ ترین