اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)حکومت کی طر ف سے مطالبات مانے جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پرلیڈی ہیلتھ ورکرزنے دھرنا ختم کر دیا، وزیر مملکت علی محمد خان اور سیکر ٹری صحت پنجاب نے دھرنے میں آکر تمام مطالبات کی اصولی منظوری دیئے جانے کا اعلان کیا ۔گزشتہ رات وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان اور سیکر ٹری صحت پنجاب محمد اجمل نے پریڈ گرائونڈ دھرنے میں آکر اعلان کیا کہ تفصیلی مذاکرات کے بعد آپ کے تمام مطالبات کی اصولی منظوری دےد ی گئی ہے،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،جس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر رخسانہ انور نے خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنے میں شریک خواتین میں خوشی لہر دوڑ گئی اور وہ ایک دوسرے کو مبارکباددیتی رہیں۔قبل ازیں دھر نے کے چھٹے روز پولیس نے پریڈگرائونڈ چوک کوچاروں طرف کنٹینر لگا کرلیڈی ہیلتھ ورکرز کو محبوس کر دیا تھا، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شکا یت کی کہ پولیس نے ایک خا تون کو تھپڑبھی مارے ، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے لیڈی ورکرز سےیکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے دھر نے میں شرکت کی اور حکو مت پر زور دیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے تمام جا ئز مطالبات فوری طور پر منظور کیے جا ئیں،سینیٹر میر کیبر شاہی نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔